ساتواں کوآپریٹو چیلنج کپ ،پول اے کے میچز میں اولڈ راوینز اوربینک اسلامک نے کامیابی حاصل کر لی

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):ساتویں کوآپریٹو چیلنج کپ پول اے کے دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔جس میں اولڈ راوینز اور یبنک اسلامک نے کامیابی حاصل کر لی۔پول اے میں کھیلے گئے دونوں میچز لو سکورنگ رہے،علی گڑھ کر کٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بینک اسلامک نے ایل سی آئی کو7 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے میچ میں اولڈ راوینز نے یونی سوفٹ وئیر پاکستان کوہرا دیا۔پہلا میچ یونی سافٹ …

لاہور۔26دسمبر (اے پی پی):ساتویں کوآپریٹو چیلنج کپ پول اے کے دو میچز کا فیصلہ ہوگیا۔جس میں اولڈ راوینز اور یبنک اسلامک نے کامیابی حاصل کر لی۔پول اے میں کھیلے گئے دونوں میچز لو سکورنگ رہے،علی گڑھ کر کٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بینک اسلامک نے ایل سی آئی کو7 وکٹوں سے شکست دی۔دوسرے میچ میں اولڈ راوینز نے یونی سوفٹ وئیر پاکستان کوہرا دیا۔پہلا میچ یونی سافٹ ویئر پاکستان اور اولڈ راوینز کے درمیان کھیلا گیا جس میں اولڈ راوینز نے سات وکٹوں سے کامیابی حاصل کی،پہلے کھیلتے ہوئے یونی سافٹ ویئر پاکستان نے نو وکٹوں کے نقصان پر 116رنز بنائے،عمر فاروق 41،رانا حماد عزیز 25،زین فاروق 12،برین پارکر نے8 رنز بنائے ۔

اولڈ راوینز کی جانب سے محمد اویس نے 20رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ،میاں مبین نے تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا اور سعد نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں اولڈ راوینز نے 14.2اورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ٹارگٹ پورا کر لیا اور 119رنز بنائے۔احمد میر48،حمزہ مبین 34،فیض ابراہیم 26، حمزہ علی نے8 رنز بنا ئے ،دونوں ناٹ آئوٹ رہے۔یونی سافٹ ویئر پاکستان کی جانب سے رانا حماد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔میچ کا بہترین کھلاڑی محمد اویس کو قرار دیا گیا۔دوسرا میچ ایل سی آئی اوربینک اسلامک کے درمیان کھیلا گیا،یہ میچ بینک اسلامک نے7 وکٹ سے جیت لیا۔پہلے کھیلتے ہوئے ایل سی آئی 15 اوورز میں89 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔حماد علی12، ذوہیب شاہد10 اور یوسف نے9رنز بنائے۔

بنک اسلامک کی دانش مظفرنے جارحانہ بائولنگ کی اور 11رنز دیکر 3 کھلاڑی آئوٹ کئے،وقاص شاہ اور عبدالرحمان نے دو 2 کھلاڑی آئوٹ کئے۔جواب میں یبنک اسلامک نے صرف 8 اورز میں3 وکٹوں کے نقصان پر92 رنزبنا کر سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔بینک اسلامک کی جانب سے محمد نوید31، ذیشان22،دانش مظفر 16،زاہد نصیر9 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایل سی آئی کی جانب سے ندیم عباس اور یوسف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دانش مظفر کو آل رائونڈر پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی فہیم مختار بٹ نے کہا کہ تمام میچز پی سی بی فارمیٹ کے مطابق منعقد کئے جا رہے ہیں ۔