سری نگر ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں ایک اہم پیش رفت میںمشترکہ حریت قیادت سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کشمیری عوام کے خلاف بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف نئی دلی میں این آئی اے کے ہیڈ کوارٹر ز میں گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے آج جامع …
سید علی گیلانی ، میر واعظ اور یاسین ملک ہفتہ کے روز گرفتاریاں پیش کریں گے

مزید خبریں
سری نگر ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں ایک اہم پیش رفت میںمشترکہ حریت قیادت سید علی گیلانی ،میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے کشمیری عوام کے خلاف بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف نئی دلی میں این آئی اے کے ہیڈ کوارٹر ز میں گرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅںنے آج جامع مسجد سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این آئی اے کشمیریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہا ہے اور کشمیری عوام نے اس کی تحریک دشمن ور حریت مخالف پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے ۔سیدعلی گیلانی نے پریس کانفرنس سے ٹیلی فونک خطاب میںکہاکہ وہ این آئی کے چھاپوں کے خلاف احتجاج کیلئے نئی دلی جارہے ہیں۔








