ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی

میلبرن۔27دسمبر (اے پی پی):ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔ میچ کا فیصلہ دوسرے ہی روز ہو گیا۔ اس شکست کے باوجود آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ہفتے کوآسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹریوس ہیڈ 46 رنز کے ساتھ …

میلبرن۔27دسمبر (اے پی پی):ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔ میچ کا فیصلہ دوسرے ہی روز ہو گیا۔ اس شکست کے باوجود آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ ہفتے کوآسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 132 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ٹریوس ہیڈ 46 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کپتان بین سٹوکس نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں حاصل کی گئی 42 رنز کی برتری کی بدولت انگلینڈ کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں مہمان انگلش ٹیم نے محتاط اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل 40، زیک کرولی 37 اور بین ڈکٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک، اسکاٹ بولانڈ اور جھائے رچرڈسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کرنے پر انگلینڈ کے جوش ٹنگ کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔