سکھر۔ 27 دسمبر (اے پی پی):اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کا وفد بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے سکھر پہنچ گیا ، سکھر سے گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا۔ اسپیکر قومی اسیمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور راناثنااللہ پر مشتمل مسلم لیگ (ن) کے وفد کےسکھر ایئر پورٹ پہنچنے پر پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر …
اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں مسلم لیگ ن کا وفد بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے سکھر پہنچ گیا ، سکھر سے گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا

مزید خبریں
سکھر۔ 27 دسمبر (اے پی پی):اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کا وفد بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے سکھر پہنچ گیا ، سکھر سے گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا۔ اسپیکر قومی اسیمبلی سردار ایاز صادق ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور راناثنااللہ پر مشتمل مسلم لیگ (ن) کے وفد کےسکھر ایئر پورٹ پہنچنے پر پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر ، قومی اسمبلی میں پی پی پی کے چیف وہیپ ایم این اے میر اعجاز حسین جکھرانی ، صوبائی وزیر شرجیل انعام ،صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور چئیرمین ضلع کونسل جیکب آباد میر طاہر خان کھوسہ نے وفد کا ستقبال کیا ۔ بعد ازاں وفد گڑھی خدا بخش روانہ ہوگیا ۔








