پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) سے ہو رہا ہے ،ملک کے آٹھ نامور ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) اتوار سے ہو رہا ہے جس میں ملک کے آٹھ نامور ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پی سی بی کے مطابق چار روزہ میچز پر مشتمل یہ ایونٹ 12 فروری تک جاری رہے گا۔ پی ٹی وی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ دیگر شریک ٹیموں میں غنی گلاس، کے آر ایل، او جی ڈی سی …

راولپنڈی۔27دسمبر (اے پی پی):پریزیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز (کل) اتوار سے ہو رہا ہے جس میں ملک کے آٹھ نامور ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پی سی بی کے مطابق چار روزہ میچز پر مشتمل یہ ایونٹ 12 فروری تک جاری رہے گا۔

پی ٹی وی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ دیگر شریک ٹیموں میں غنی گلاس، کے آر ایل، او جی ڈی سی ایل، ساحر ایسوسی ایٹس، سٹیٹ بینک، ایس این جی پی ایل اور واپڈا شامل ہیں۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر سات راؤنڈز کے میچز کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔