اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نےمرحومہ شمشاد اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے محترمہ شمشاد اختر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا …
سردارایاز صادق کا سابق وزیر خزانہ شمشاد اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی نےمرحومہ شمشاد اختر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے محترمہ شمشاد اختر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ ایک قابل خاتون تھیں جنہوں نے قومی معیشت کی مضبوطی اور استحکام کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ شمشاد اختر نے اسٹیٹ بینک کی سربراہی سمیت مختلف اہم ذمہ داریوں کے دوران حکومت کے ساتھ مل کر مؤثر معاشی پالیسیاں تشکیل دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بصیرت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحومہ کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ مشکل اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔








