اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اراکین قومی اسمبلی سیف الملکوک کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر اور محمد شفیع کھوکھر سے ملاقات کی اور ممبر پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ہفتہ کو جاری بیان میں عبدالعلیم خان کھوکھر پیلس گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ …
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر اظہار تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اراکین قومی اسمبلی سیف الملکوک کھوکھر اور محمد افضل کھوکھر اور محمد شفیع کھوکھر سے ملاقات کی اور ممبر پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
ہفتہ کو جاری بیان میں عبدالعلیم خان کھوکھر پیلس گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔صوبائی وزیر برائے سپورٹ فیصل ایوب کھوکھر اور ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔








