آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات دھند کی توقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے …

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات دھند کی توقع ہے، اسی طرح گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش/ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی10، اسکردو منفی06،گوپس منفی05 ،بابوسر ،گلگت اور استور میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں