اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نےڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں بلال اظہر کیانی نے مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی ایک قابلِ فخر بیٹی اور قابل معاشی ماہر تھیں جنہوں نے بہترین قومی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا …
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا ڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نےڈاکٹر شمشاد اختر کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کو اپنے تعزیتی بیان میں بلال اظہر کیانی نے مرحومہ کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر پاکستان کی ایک قابلِ فخر بیٹی اور قابل معاشی ماہر تھیں جنہوں نے بہترین قومی خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے پاکستان کے مالیاتی نظام کی بہتری، معاشی ترقی اور اصلاحات کے حوالے سے بھی گراں قدر کام کیا، معیشت اور پاکستان کے لئے ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔








