پی سی بی کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ ٹیم4 اور 5 جنوری2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔سلمان علی آغا سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل اورشاداب خان بھی کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں …

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):پی سی بی نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ ٹیم4 اور 5 جنوری2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔سلمان علی آغا سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔وکٹ کیپر بلے باز خواجہ نافع پہلی بار ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل اورشاداب خان بھی کندھے کی سرجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں واپس آگئے ہیں ۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 7 جنوری،9 اور11 جنوری کو دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز ورلڈ کپ سکواڈ کے انتخاب میں مددگار ثابت ہو گی۔ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد ، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع اور محمد نواز شامل ہیں ۔محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق بھی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ میں مینجرنوید اکرم چیمہ ،وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ،بولنگ کوچ ایشلے نوفکی،بیٹنگ کوچ محمد حنیف ملک ،فیلڈنگ کوچ شین مکڈرموٹ ،فزیو تھراپسٹ لف ڈیکن ،سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ گرانٹ لوڈن ،ٹیم اینالسٹ طلحہ،میڈیا مینجرسید نعیم احمد ،ٹیم سکیورٹی منیجر کرنل عثمان ،ٹیم ڈاکٹر واجد علی رفائی اورمسیور محمد احسان شامل ہیں۔