سڈنی۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4جنوری 2026 سے سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا ۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی ، برسبین میں کھیلے …
آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان ایشز سیریزکا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4جنوری 2026 سے شروع ہوگا

مزید خبریں
سڈنی۔29دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4جنوری 2026 سے سڈنی کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا ۔ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو مہمان انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیزسیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی ، برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم نے انگلینڈ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے مات دی تھی ،اسی طرح ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 82 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری بھی قائم کرلی تھی تاہم ایم سی جی میلبورن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم نے میزبان کینگروز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4سے 8جنوری 2026 کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ،سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر بین سٹوکس لیڈ کر رہے ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں مایہ ناز آل رائونڈر سٹیون سمتھ نے ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مینز ایشز سیریز کا 74 واں ایڈیشن ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان 73 ایشز سیریز ہوچکی ہیں جن میں سے 35 میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی جبکہ 32 سیریز انگلینڈ کے نام رہیں ۔
7 ایشز سیریز بے نتیجہ رہیں۔یہ سیریز مجموعی طور پر 74ویں ایشز سیریز جو آسٹریلیا میں جاری ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ایشز سیریز میں 2-2 سے برابر ہوگئی تھی۔آسٹریلیا میں جاری 2025/26 کی ایشز سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے ۔واضح رہے کہ مینز ایشز سیریز کے شیڈول کے مطابق پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 4سے 8 جنوری 2026 تک سڈنی کرکٹ گرائونڈ، سڈنی میں کھیلا جائے گا۔








