ایران اپنے سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے، جواد ظریف

تہران ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں امن و استحکام کے لئے اپنے سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق یہ بات انہوں نے لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ایران نے چار عرب ملکوں کے محاصرے کے …

تہران ۔ 7 ستمبر (اے پی پی)ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران علاقے میں امن و استحکام کے لئے اپنے سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق یہ بات انہوں نے لبنان کے المیادین ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے اس بات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ ایران نے چار عرب ملکوں کے محاصرے کے مقابلے میں قطر کی حمایت کی ہے کہا کہ کسی بھی قوم کو محاصرے اور پابندیوں کے سامنے گھنٹے نہیں ٹیکنے چاہئیں۔انہوں نے میانمار کے مسلمانوں کی بحرانی اور افسوسناک صورتحال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ میانمار کے روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں انڈونیشیا اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔

Leave a Reply