53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کےمقابلے دوسرے روز بھی جاری

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز کے مقابلے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری ہیں۔ اس موقع پر ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور چیئرمین سائوتھ ایشیااتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ) اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ) کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپئن شپ میں …

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوسرے روز کے مقابلے جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں جاری ہیں۔ اس موقع پر ایشیا اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور چیئرمین سائوتھ ایشیااتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل محمد اکرم ساہی (ریٹائرڈ) اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر وجاہت حسین (ریٹائرڈ) کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان آرمی،پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہو رہے ہیں۔ مردوں کے مقابلوں میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس،400 میٹر ریس، 800 میٹر ریس، 1500میٹر ریس، 5 ہزار میٹر ریس، 10 ہزار میٹر ریس، 110 میٹر رکاوٹی دوڑ، 400 رکاوٹی دوڑ، لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، پال والٹ، 3 ہزار میٹر سٹیپلچیز، 20 کلومیٹر ریس واک، شاٹ پٹ، ہمر تھرو، جولین تھرو، ڈسکس تھرو، میراتھن ریس، 4×100 میٹر ریلے، 4×400 میٹر ریلے، 4×400 مکس میٹر ریلے اور ڈیکاتھلون کے مقابلے شامل ہیں۔

خواتین کے مقابلوں میں 100 میٹر ریس، 200 میٹر ریس،400 میٹر ریس،800 میٹر ریس،1500میٹر ریس، 5 ہزار میٹر ریس، 10 ہزار میٹر ریس، 100 میٹر رکاوٹی دوڑ، 400 رکاوٹی دوڑ، لونگ جمپ، ٹرپل جمپ، ہائی جمپ، پال والٹ، 5 کلومیٹر ریس واک، شاٹ پٹ، ہمر تھرو، جولین تھرو، ڈسکس تھرو، میرا تھن ریس، 4×100 میٹر ریلے، 4×400 میٹر ریلے اور ڈیکاتھلون کے مقابلے شامل ہیں۔چیمپئن شپ 31 دسمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید خبریں