اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے متعدد غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے فیڈریشن کے ساتھ تعارفی اجلاس کے بعد ملک میں پیشہ ورانہ فٹ بال لیگ کے قیام کی طرف اہم قدم بڑھایا ہے۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے اس پیش رفت پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کو پہلے ہی ممکنہ سرمایہ کاروں …
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا متعدد غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ تعارفی اجلاس، بین الاقوامی سرمایہ کاری کے ذریعے ملک میں فٹ بال کے معیار کو بلند کرنے کاعزم

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے متعدد غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے فیڈریشن کے ساتھ تعارفی اجلاس کے بعد ملک میں پیشہ ورانہ فٹ بال لیگ کے قیام کی طرف اہم قدم بڑھایا ہے۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے اس پیش رفت پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کو پہلے ہی ممکنہ سرمایہ کاروں کی جانب سے تجاویز موصول ہو چکی ہیں اور جلد ہی سب سے موزوں کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا تاکہ اگلے عملی اقدامات کی طرف بڑھا جا سکے، یہ اعتماد اس منتخب باڈی میں موجود ہے جو بین الاقوامی سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں فٹ بال کے معیار کو بلند کرے گی۔
صدر پی ایف ایف نے کہا کہ یہ ابتدائی تجاویز پاکستان میں پیشہ ورانہ فٹ بال لیگ کی ترقی کی مضبوط دلچسپی ظاہر کرتی ہیں، ہم ہر ایک تجویز کا بغور جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یہ ہماری طویل مدتی حکمت عملی اور وژن سے ہم آہنگ ہوں۔ فیڈریشن نے شارٹ لسٹ کی گئی کمپنیوں کے ساتھ ورکنگ سیشنز اور ورکشاپس کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جہاں آپریشنل ماڈلز، سٹریٹجک پلاننگ اور تعاون کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔
محسن گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ یہ تعلقات پی ایف ایف پروفیشنل فٹ بال لیگ کو فروغ دینے اور ملک بھر میں پیشہ ورانہ فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے ایک عملی اور مستقبل بین نقطہ نظر کی نمائندگی کرتے ہیں، یہ حوصلہ افزا آغاز ہے، ذمہ دار غیر ملکی اور قومی سرمایہ کاروں کو لاتے ہوئے ہم پاکستان میں پیشہ ورانہ فٹ بال لیگ کے لیے ایک پائیدار ماڈل تخلیق کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو کھلاڑیوں، کلبز، کارپوریٹ سیکٹر اور شائقین سب کے لیے مواقع فراہم کرے گا۔
محسن گیلانی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدامات ملک میں بین الاقوامی معیار کی پیشہ ورانہ فٹ بال لیگ کے آغاز کے لیے منظم عمل کا آغاز ہیں جس میں شفافیت، جوابدہی اور طویل مدتی ترقی ہر شراکت دار کے ساتھ ہونے والی تمام بات چیت میں اولین ترجیح ہوگی۔








