نیشنل جونیئربیڈمنٹن چمپئن شپ اختتام پذیر،ڈی جی سپورٹس نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں وکیش انعامات دیئے

لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ اختتام پذیرہوگئی۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے کہا کہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتا ہوں ،نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی شریک ہوئے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے چیمپئن شپ کے لیے ہر ممکن تعاون …

لاہور۔30دسمبر (اے پی پی):نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ اختتام پذیرہوگئی۔ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب نے کہا کہ جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارک باد دیتا ہوں ،نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑی شریک ہوئے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے چیمپئن شپ کے لیے ہر ممکن تعاون کیا،اگلی نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ اس سے بڑی ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر طیب سہیل اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ سے سامنے آنے والے کھلاڑی سینئرنیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کھیلیں گے۔ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم،ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت اوربیڈمنٹن فیڈریشن کے عہدیداران طیب سہیل پنجاب اولمپک سے وقار علی و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سی ای او ادریس حیدر خواجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شاندار ایونٹ کے موقع پر سپورٹس بورڈ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری سپورٹس کی ترقی کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ کے فائنل میں انڈر21مینز ڈبلزمیں ایس این جی پی ایل کے محمدحسیب نے آرمی کے محمدزاہد کو 2-1 سے شکست دی ،انڈر 21 ویمن ڈبلز میں آرمی کی عمارہ اشتیاق اورسمیہ طارق نے کامیابی حاصل کی،انڈر21مینزسنگل میں آرمی کے فیض احمد نے محمد احمد حسیب کو شکست دی،انڈر19ویمن ڈبلزمیں واپڈا کی مریم حنیف اور سندھ کی مریم حمزہ فائنل جیت گئیں ۔

اسی طرح انڈر 15بوائز سنگلز میں پنجاب کے ہارون احمد نے کے پی کے محمد حسنین کو شکست دی ،انڈر 17گرلزسنگلز میں آرمی کی ثروت فاطمہ نے پنجاب کی حمنہ ارشاد کو فائنل میں شکست دی،انڈر19ویمن سنگلزمیں واپڈا کی مریم حنیف نے آمنہ اختر کو شکست دے کرٹائٹل جیتا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور کیش انعامات دیئے جبکہ کھلاڑیوں نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔

 

مزید خبریں