پاکستان نے2025 میں پانچ ٹیسٹ میچز کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی

لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2025 میں 5 ٹیسٹ میچز کھیل کر2میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف 2025 میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے اکتوبر میں ہونے والا میچ پاکستان کی ٹیم نے 93 رنز سے جیتا جبکہ 20۔24 اکتوبر کو ہونے والا میچ سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لیا ۔ جنوری میں ہونے والا میچ سائوتھ …

لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2025 میں 5 ٹیسٹ میچز کھیل کر2میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان ٹیم نے سائوتھ افریقہ کے خلاف 2025 میں تین ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے اکتوبر میں ہونے والا میچ پاکستان کی ٹیم نے 93 رنز سے جیتا جبکہ 20۔24 اکتوبر کو ہونے والا میچ سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے 8 وکٹوں سے جیت لیا ۔ جنوری میں ہونے والا میچ سائوتھ افریقہ نے 10وکٹوں سے جیتا ۔ ویسٹ انڈیز کے خلا ف پاکستانی ٹیم نے د و ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کو 120رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو 127رنز سے شکست دی ۔

مزید خبریں