لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):سال 2025 میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر 10ون ڈے میچز کھیلے جس میں پاکستان ٹیم صرف ایک ون ڈے میچ میں کامیاب ہوسکی اسے 06 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 03 میچز کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔10ون ڈے میچز میں ورلڈ کپ کے بھی 07میچز شامل تھے جس میں پاکستان کی ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ۔ …
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دس ون ڈے میچز کھیلے ، ایک میں کامیابی

مزید خبریں
لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):سال 2025 میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر 10ون ڈے میچز کھیلے جس میں پاکستان ٹیم صرف ایک ون ڈے میچ میں کامیاب ہوسکی اسے 06 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 03 میچز کا نتیجہ نہیں نکل سکا ۔10ون ڈے میچز میں ورلڈ کپ کے بھی 07میچز شامل تھے جس میں پاکستان کی ٹیم ایک میچ بھی نہیں جیت سکی ۔
پاکستان ویمن ٹیم نے اپنی سرزمین پر سائوتھ افریقہ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی ایک میں کامیابی حاصل کی۔ پہلے ون ڈے میچ میں سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرے ون ڈے میچ میں سائوتھ افریقہ کی ٹیم نے پاکستان ٹیم کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 25رنز سے شکست دی ،تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم نے سائوتھ افریقہ کی ٹیم کو 06 وکٹوں سے شکست دی ۔آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم نے 07 میچز کھیلے جس میں چار میں اسے شکست ہوئی اور تین کا رزلٹ نہیں نکل سکا ۔








