پاکستان کبڈی فیڈریشن کا قومی کبڈی ٹیم کے سابق کوچ مبشر اقبال گرو کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری شافع حسین، صدر چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے علاوہ کبڈی تنظیموں کے عہدیداروں، کھلاڑیوں اور فیڈریشن کے آفس سیکرٹری رانا عدنان نے سابق کوچ مبشر اقبال گرو کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو …

اسلام آباد۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان کبڈی فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری شافع حسین، صدر چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے علاوہ کبڈی تنظیموں کے عہدیداروں، کھلاڑیوں اور فیڈریشن کے آفس سیکرٹری رانا عدنان نے سابق کوچ مبشر اقبال گرو کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مرحوم مبشر اقبال گرو نے رواں ماہ دسمبر میں کراچی میں کھیلی گئی نیشنل گیمز میں کبڈی کے ایونٹ میں ٹیکنیکل آفیشل کی ڈیوٹی بھی انجام دی۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم کی کبڈی کے کھیل کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔

 

مزید خبریں