لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ کے لئے سال 2025 انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے بہت اچھارہا ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے پانچ لاہور میں ہونے والے میچز میں پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ،آئرلینڈ ،سکاٹ لینڈ تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو ہرا کر بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کے …
سال 2025 انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے پاکستان ویمن کرکٹ کیلئے بہت اچھارہا، ترجمان پی سی بی

مزید خبریں
لاہور۔31دسمبر (اے پی پی):پاکستان ویمن کرکٹ کے لئے سال 2025 انٹرنیشنل کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے حوالے سے بہت اچھارہا ۔پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے پانچ لاہور میں ہونے والے میچز میں پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش ،آئرلینڈ ،سکاٹ لینڈ تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو ہرا کر بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کے لئے کوالیائی کیا ۔انفرادی کارکردگی میں ویمن کرکٹ ٹیم کی رکن سعدیہ اقبال ویمن ٹی ٹونٹی میں آئی سی سی کی ٹاپ رینکنگ میں جگہ بناکر پاکستان کی پہلی ویمن بولر بن گئی جس نے آئی سی سی کی ٹاپ رینکنگ میں جگہ بنائی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے ویمن ورلڈ کپ میں حصہ لیا جبکہ ویمن انڈر 19کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف پانچوں ٹی ٹونٹی میچز جیتے ۔اسی طرح ڈومیسٹک کرکٹ میں پی سی بی نے نیشنل ویمن ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ اورنیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کا انعقاد کروایا۔ترجمان کے مطابق پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اس وقت کراچی میں کیمپ میں حصہ لے رہی ہے جو آئندہ سائوتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی سلیکشن میں مدد دے گا۔








