جنوبی کوریا کی برآمدات 2025 میں تاریخ کی بلند ترین سطح 709.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

سیئول۔1جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی برآمدات 2025 میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور پہلی بار 700 ارب ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 709.7 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ وام کے مطابق وزارت تجارت، صنعت و توانائی کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2025 کے دوران سالانہ برآمدات میں پیوستہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا …

سیئول۔1جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کی برآمدات 2025 میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور پہلی بار 700 ارب ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 709.7 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ وام کے مطابق وزارت تجارت، صنعت و توانائی کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال 2025 کے دوران سالانہ برآمدات میں پیوستہ سال کے مقابلے میں 3.8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سیمی کنڈکٹر برآمدات میں نمایاں 22.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 173.4 ارب ڈالر کی تاریخی سطح تک پہنچ گئیں۔ادھر درآمدات میں معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 0.02 فیصد گھٹ کر 631.7 ارب ڈالر رہیں۔ اس کے نتیجے میں 2025 میں تجارتی سرپلس 78 ارب ڈالر رہا، جو 2017 کے بعد سب سے بڑا تجارتی فائدہ ہے۔

مزید خبریں