اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر موجود ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر و چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر(ر) جنرل محمد اکرم ساہی نے …
نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 53 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ گزشتہ روز جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی اپنے اپنے علاقوں کو روانہ ہو گئے۔
اس موقع پر موجود ایشیاء اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر و چیئرمین ساؤتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن میجر(ر) جنرل محمد اکرم ساہی نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر برگیڈئیر (ر) وجاہت حسین اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔چیمپئن شپ میں مردوں کے 24 اور خواتین کے 21 ایونٹس منعقد ہوئے۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی اور خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔
تفصیلات کے مطابق مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پاکستان واپڈا اور پاکستان نیوی کے کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان آرمی کے کھلاڑی بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔








