بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری تعینات

راولپنڈی۔1جنوری (اے پی پی):راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش اور رم جھم کے باعث راولپنڈی ٹریفک پولیس کو الرٹ کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ جمعرات کو سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے سپروائزری افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔سی ٹی او کے مطابق انڈر پاسز اور نشیبی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی …

راولپنڈی۔1جنوری (اے پی پی):راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش اور رم جھم کے باعث راولپنڈی ٹریفک پولیس کو الرٹ کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔ جمعرات کو سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے سپروائزری افسران کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔سی ٹی او کے مطابق انڈر پاسز اور نشیبی مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ بارش تمام افسران و جوان شاہراہوں پر موجود رہ کر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

فرحان اسلم نے بتایا کہ سرکل افسران واسا انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور کسی بھی مقام پر پانی کھڑا ہونے کی صورت میں متعلقہ محکمے کو فوری طور پر مطلع کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک وارڈنز بارش کے دوران شہریوں کی مدد بھی کر رہے ہیں جبکہ شہریوں اور وارڈنز کو الیکٹرک تنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی ٹی او راولپنڈی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران ڈرائیونگ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک پولیس ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

مزید خبریں