اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسنز(پمز)کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرملک جواد فیصل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بخار، فلو اور زکام جیسی موسمی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں تاہم احتیاطی تدابیر اپنا کر ان بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔جمعرات کو ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردی میں ٹھنڈ لگنے سے …
ٹھنڈ اور فلو سے بچنے کے لئے خشک میوہ جات کو غذا میں شامل کریں، ڈاکٹر جواد فیصل

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جنوری (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسنز(پمز)کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرملک جواد فیصل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بخار، فلو اور زکام جیسی موسمی بیماریاں بڑھ جاتی ہیں تاہم احتیاطی تدابیر اپنا کر ان بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔جمعرات کو ’’اے پی پی ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردی میں ٹھنڈ لگنے سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اپنا مدافعتی نظام بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے سردی سے بچنے کےلئے خشک میوہ جات استعمال کا مشورہ دیا اور کہا کہ سرد موسم میں بچوں بالخصوص بزرگ افراد کو خشک میوہ جات کو روزانہ کی خوراک کا حصہ بنانا چاہئے ، یہ نہ صرف سردیوں میں جسم کو حرارت فراہم کرتے ہیں بلکہ وٹامنز، منرلز اور توانائی کا قدرتی خزانہ ہیں ،موسم سرما میں نزلہ زکام سے بچنے کے لیے کھانے کے لیے بہترین غذا اور ورزش کو اپنانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں صرف وہی اضافی وٹامنز حاصل کرنا ہی کافی نہیں ہوتے جو ہمیں بہت سارے بیش قیمت پھلوں اورسبزیوں سے ہی مل سکتی ہے بلکہ سردیوں کے مہینوں میں خود کو فٹ اور صحت مند محسوس کرنے کا بہترین موقع ہم چند دوسری غذائیں اور اقدامات کر کے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر جواد فیصل نے کہا کہ پھل اور سبزیاں کھائیں روز مرہ غذا میں لہسن اور پیاز شامل کریں ۔
اپنی وٹامن ڈی کی ضروریات کو پورا کریں۔جو کھائیں۔خوراک میں صحت بخش چکنائی شامل کریں۔اپنے ہاتھ پابندی سے دھوئیں ۔
بھرپور اور آرام دہ نیندلیں ۔اگرچہ وٹامن سی کے استعمال کو طویل عرصے سے عام نزلہ زکام کے خلاف نے صرف ایک مفید احتیاط سمجھا جاتا بلکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جب آپ پہلے ہی فلو سے متاثر ہو چکے ہوں تو بھی اس سے نجات میں مدد مل سکتی ہے۔








