لاہور۔1جنوری (اے پی پی):وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری اور ان کی ٹیم نے پنجاب کی سپورٹس کو پاکستان کے صوبوں میں پہلے نمبر پر پہنچادیا،2025پنجاب کی سپورٹس کیلئے تاریخ ساز رہاہے، 35ویں نیشنل گیمز 6سے 13دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوئی ، پنجاب کے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 126 میڈلز حاصل …
2025پنجاب کی سپورٹس کیلئے تاریخ ساز رہا، نیشنل گیمز 2025 میں شاندار کارکردگی

مزید خبریں
لاہور۔1جنوری (اے پی پی):وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری اور ان کی ٹیم نے پنجاب کی سپورٹس کو پاکستان کے صوبوں میں پہلے نمبر پر پہنچادیا،2025پنجاب کی سپورٹس کیلئے تاریخ ساز رہاہے، 35ویں نیشنل گیمز 6سے 13دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوئی ، پنجاب کے کھلاڑیوں نے نیشنل گیمز 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 126 میڈلز حاصل کیے جن میں 16 گولڈ، 38 سلور اور 72 براؤنزمیڈلز شامل ہیں،37 سال بعد پنجاب نے تمام صوبوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور کئی اداروں جیسے ایچ ای سی،پاکستان ائیرفورس، پولیس اور ریلوے کو پیچھے چھوڑ دیا،سپورٹس بورڈ پنجاب نے 35ویںنیشنل گیمز کے میڈلسٹ کے اعزاز میں شاندار تقریب اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا جس میں انفرادی گولڈمیڈلسٹ کو 5 لاکھ روپے، سلور کو 3 لاکھ اور براؤنز2لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے۔
ٹیم ایونٹ میں گولڈمیڈلسٹ کو 8 لاکھ روپے ، سلور کو 5لاکھ اور براؤنز کو3لاکھ روپے کے انعاما ت دیئے جائیں گے،35ویں نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پنجاب کے کھلاڑیوں نے کہا کہ 12 روزہ تربیتی کیمپ کے دوران ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ ورانہ تربیت، اعلیٰ معیار کی سہولیات اور خاص طور پر وزیرکھیل پنجاب اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کی دلچسپی نے ان کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔ڈی جی سپورٹس پنجاب نے نے ذاتی طور پر تمام تربیتی کیمپس ، کھانا ، رہائش کا دورہ کرتے تھے اور کراچی میں بھی ہمارے مقابلوں کے مقامات کا دورہ کر کے ہمارے حوصلے اور اعتماد کو بڑھایا۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اکے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کا انعقادکیا گیا جس کے مقابلے تحصیل سطح سے شروع ہوکر انٹر ڈسٹرکٹ سے ہوتے ہوئے انٹر ڈویژن پر اختتام پذیر ہوئے جس میں 5ہزار سے زائد کلبز کے کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی اور ہزاروں کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں حصہ لیا،
کھیلتا پنجاب گیمز میں 15گیمز کو شامل کیا گیا تھا جس کا فائنل مرحلہ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوا،جس میں 2000سے زائدمرد وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ان مقابلے میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں لاکھوں روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے ،کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تھیں،انہوں نے گیمز کا باقاعدہ افتتاح کیا کھلاڑیوں کا مارچ پاسٹ بھی دیکھا ،کھیلتا پنجاب گیمزکا چمپئن لاہور ڈویژن رہا جس نے 16 گولڈ میڈلز جیتنے جبکہ فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن نے بالترتیب 12 اور 11 گولڈمیڈلز جیتے۔
چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز کے مقابلے بالترتیب تحصیل ، ڈسٹرکٹ اورڈویژن سطح پر منعقد ہوئے،جس میں کبڈی ، والی بال ، ہاکی اور بیڈمنٹن کے مقابلے کروائے گئے ، فائنل مرحلہ لاہور میں ہوا جس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر تھے چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز کے ڈویژنل سطح کے مرحلے میں صوبے کے تمام ڈویژنز سے 700 سے زائد مرد و خواتین شریک ہوئے۔ کھلاڑیوں میں مجموعی طورپر 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم تقسیم کی گئی۔چیف منسٹر پنجاب سمر گیمز میں انٹرتحصیل مقابلوں میں تقریباً 9,500 کھلاڑی ٹرائلز کے عمل میں شریک ہوئے جبکہ فائنل مرحلے میں 702 کھلاڑی پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام 9سے 19سال کی عمر کے بچوں کیلئے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں 24جون سے 7اگست تک سمر کیمپس کا انعقاد کیا گیا ،جس میں سوئمنگ، ٹینس، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹبال، ہاکی، ٹیکوانڈو، باکسنگ، وشو، اتھلیٹکس، آرچری، کرکٹ، سکواش اور یوگا کے تربیتی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ،صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 3,300 بچوں نے کیمپ میں حصہ لیا جبکہ صرف لاہور میں 900سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پاکستان ڈے کے موقع پر فیملی فن ریس کا انعقاد کیا گیا ،
جس میں تین کیٹیگریز انڈر14گرلز ، بوائز اور خواتین کیلئے الگ الگ ریسز کا اہتمام کیاگیا ، فیملی فن ریس کی تینوں کیٹیگریز میں 3400سے زائد شرکاء تھے، مختلف کیٹیگریز میں پہلے تین پوزیشن حاصل کرنیوالوں میں کیش پرائز اور100 گفٹ ہیمپرز بھی تقسیم کئے گئے۔پاکستان سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام اسلام آباد میں بین الصوبائی قائداعظم گیمزکا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی پنجاب میں مجموعی طور پر 173 میڈلز حاصل کیے جن میں 79 گولڈ، 52 سلور اور 42 برونز شامل ہیں اور 2017 کے 74 گولڈ تمغوں کے ریکارڈ کو بھی توڑا، خیبرپختونخواہ نے96میڈلز کے ساتھ دوسرے جبکہ سندھ 79میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔
سپورٹس بورڈ پنجاب پورے صوبہ میں سپورٹس کا بہترین انفراسٹرکچر کا جال بچھا رہا ہے ، 2025میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے 21جولائی میں ایشیا کے پہلا بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم کوتعمیر مکمل کرکے پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے حوالے کردیا ، یہ ایشیا کا پہلا بلائنڈ کرکٹ سٹیڈیم ہے جو صرف بلائنڈ کے مخصوص ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیرکھیل پنجاب کی جانب سے بلائنڈ کرکٹ کیلئے یہ شاندار تحفہ ہے۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے 31جولائی 2025کوگوجرانوالہ میں ریسلنگ کمپلیکس اور منی سٹڈیم کا افتتاح کیا ، جدید سہولیات سے آراستہ ریسلنگ کمپلیکس 155 ملین روپے لاگت سے تعمیر کیا گیا جبکہ منی اسٹڈیم کی 7.5 ملین روپے لاگت آئی۔
نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں جدید طرز کا سٹیٹ آف دی آرٹ انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس زیر تعمیر ہے جس تعمیراتی کام آخری مراحل میںہے، جس دوسرے فیز کے افتتاح14 جنوری 2025 کو وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اورسکواش کے لیجنڈ جہانگیر خان نے کیا، سکواش کمپلیکس کی مکمل لاگت 50 کروڑ روپے ہوگی۔ وزیر کھیل پنجاب نے جنوری میں سپورٹس بورڈ پنجاب ای لائبریری میں بین الصوبائی قائداعظم گیمز اور دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں 20 بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے چیک تقسیم کئے جبکہ ویٹ لفٹر/پاور لفٹر نوح دستگیر بٹ کو دس لاکھ روپے کا چیک دیا گیا
، سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے تحت ماہانہ وظائف حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد کیلنڈر سال 2025 کے اختتام پر 100 سے تجاوز کر گئی ہے اور حال ہی میں منعقد ہونے والی 35ویں نیشنل گیمز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی آنے والے دنوں میں سپورٹس انڈومنٹ فنڈ کے تحت وظائف ماہانہ سکالر شپ دیئے جائیں گے، سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے تحت پلاٹینیم کیٹیگری 70ہزار، گولڈ کیٹیگری 50ہزار اور سلور کیٹیگری میں 30ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے








