سعودی قیادت کی سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر تعزیت

ریاض ۔2جنوری (اے پی پی):سعودی قیادت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں بنگلہ دیشی صدر، اور خالدہ ضیا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اد رہے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا …

ریاض ۔2جنوری (اے پی پی):سعودی قیادت نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے انتقال پر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں بنگلہ دیشی صدر، اور خالدہ ضیا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔اد رہے سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں منگل کی صبح انتقال کرگئی تھیں۔ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ان کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے شوہرکی قبر کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ عرب نیوز کے مطابق خالدہ ضیا نے عملی سیاست میں اس وقت قدم رکھا جب ان کے شوہر ضیاءالرحمن، جو 1971 کی جنگِ آزادی کے ہیرو تھے، 1977 میں صدر بنے اور وہ بنگلہ دیش کی خاتونِ اول بنیں۔

مزید خبریں