وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نےپاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ترک سفارتخانے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک ایجوکیشن قونصلر مہمت طویران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلیمی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اعلیٰ تعلیم، فنی و پیشہ ورانہ تربیت سمیت مختلف …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نےپاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو سے ترک سفارتخانے میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ترک ایجوکیشن قونصلر مہمت طویران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے مابین تعلیمی شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اعلیٰ تعلیم، فنی و پیشہ ورانہ تربیت سمیت مختلف تعلیمی شعبوں میں اشتراک عمل بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا ۔

جمعہ کو وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وجیہہ قمر نے تعلیمی وفود کے تبادلوں، استعداد کار میں اضافے اور دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، تعلیم اور مہارتوں کی ترقی کے شعبے میں ترکیہ کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے اور اس ضمن میں مشترکہ اقدامات کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے پاکستان کے ساتھ تعلیمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور وظائف، مشترکہ تعلیمی پروگرامز اور طلبہ و اساتذہ کے تبادلے جیسے اقدامات کے ذریعے تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے تعلیم کے شعبے میں بامعنی اور پائیدار شراکت داری کے ذریعے پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں