سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے سپاہی اور جدید پاکستان کے معماروں میں شامل تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے سپاہی اور جدید پاکستان کے معماروں میں شامل تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جمعہ کو ممتاز سیاستدان اور ماہر معیشت سرتاج عزیز مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آج …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز تحریک پاکستان کے سپاہی اور جدید پاکستان کے معماروں میں شامل تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جمعہ کو ممتاز سیاستدان اور ماہر معیشت سرتاج عزیز مرحوم کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ آج پاکستان کو سرتاج عزیز جیسے مدبر، دیانتدار اور وژنری رہنمائوں کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں سرتاج عزیز کے ساتھ قریبی طور پر کام کرنے کا موقع ملا جہاں انہوں نے مشکل معاشی حالات میں نہایت ذمہ دارانہ اور دانشمندانہ قیادت فراہم کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سرتاج عزیز ایک زیرک ماہر معیشت اور باوقار سیاستدان تھے جنہوں نے نواز شریف کی قیادت میں تاریخی اقتصادی اصلاحات متعارف کروائیں جن کے مثبت اثرات طویل عرصے تک ملکی معیشت پر مرتب ہوتے رہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرتاج عزیز کے ادھورے مشن کو تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور ان کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔تقریب سے خطاب کے دوران پروفیسر احسن اقبال نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزارت منصوبہ بندی و ترقی سرتاج عزیز کے نام پر ڈویلپمنٹ اکنامکس کے شعبے میں دنیا کی بہترین یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی سکالرشپ جاری کرے گی تاکہ نوجوان ماہرین معیشت تیار کیے جا سکیں اور ملک کی معاشی ترقی میں موثر کردار ادا کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی قومی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہیں گی اور ان کی سوچ و فکر پاکستان کی ترقی کے سفر میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

مزید خبریں