دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل …

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 800 کیوسک،

خیرآباد پل پر آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 500کیوسک اور اخراج 5 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی آمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 8 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1489.46 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.632 ملین ایکڑ فٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1200.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.249 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

اسی طرح چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 640.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.030 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں