اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبہ اور تحقیق کے فروغ سمیت کاشتکار طبقہ کی خوشحالی کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زراعت کے شعبہ میں تحقیق کو فروغ دیا جائے جس کا مقصد جدید سائنسی بنیادوں پر زرعی …
حکومت زراعت و تحقیق کے فروغ اور کاشتکار طبقہ کی خوشحالی کے لئے ممکنہ وسائل فراہم کرے گی،رانا تنویر حسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبہ اور تحقیق کے فروغ سمیت کاشتکار طبقہ کی خوشحالی کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زراعت کے شعبہ میں تحقیق کو فروغ دیا جائے جس کا مقصد جدید سائنسی بنیادوں پر زرعی پیداوار کا فروغ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں قومی زرعی تحقیقاتی ادارے (این اے آر سی) کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زراعت قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کی حامل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ملک کی زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ناگزیر ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ حکومت زراعت کے فروغ، کاشتکار طبقہ کی خوشحالی اور زرعی تحقیق کے فروغ کے لئے تمام تر ممکنہ وسائل فراہم کرے گی۔








