لاڑکانہ۔ 02 جنوری (اے پی پی):لاڑکانہ میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے فروغ کے لئے ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی (زیبسٹ) یونیورسٹی لاڑکانہ کے زیرِ اہتمام انٹرا سٹی کرکٹ اولمپیاڈ 1.0 منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 اور 4 جنوری کو پی ٹی ایس گراؤنڈ لاڑکانہ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں شہر کے مختلف کالجوں اور جامعات کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ …
لاڑکانہ میں زیبسٹ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام کرکٹ اولمپیاڈ کا انعقاد

مزید خبریں
لاڑکانہ۔ 02 جنوری (اے پی پی):لاڑکانہ میں نوجوانوں کے لئے کھیلوں کے فروغ کے لئے ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی (زیبسٹ) یونیورسٹی لاڑکانہ کے زیرِ اہتمام انٹرا سٹی کرکٹ اولمپیاڈ 1.0 منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ 3 اور 4 جنوری کو پی ٹی ایس گراؤنڈ لاڑکانہ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں شہر کے مختلف کالجوں اور جامعات کی آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ افتتاحی تقریب ہفتہ کے روز منعقد ہوگی۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اولمپیاڈ کے انعقاد کا مقصد طلباء میں کھیلوں کے جذبے، صحت مند مقابلے، قیادت اور نظم و ضبط کو فروغ دینا ہے
جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی روابط اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا بھی اس ایونٹ کا اہم ہدف ہے۔کرکٹ اولمپیاڈ کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔ایس زیڈ اے بی آئی ایس ٹی یونیورسٹی لاڑکانہ کی اس کاوش کو علاقے میں کھیلوں کی ثقافت کی بحالی اور فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ فیکلٹی ممبران، اسٹاف، طلباء اور شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ گراؤنڈ میں آ کر میچز دیکھیں اور حصہ لینے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کریں۔








