چھٹا علامہ اقبال پولو کپ، بی این پولو نے ریجاس /شیخو کی ٹیم کو ہرا دیا

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025 سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے کے تیسرے دن ایک میچ کھیلا گیا۔میچ دیکھنے کیلئے سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان ، پولو کے کھلاڑی اور فیملیز بھی موجود تھیں۔واحد کھیلے گئے میچ میں بی این پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ریجاس /شیخو کی ٹیم کو 6-5.5 …

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز میں چھٹا علامہ اقبال پولو کپ 2025 سپانسرڈ بائی ماسٹر پینٹس جو صوفی حارث مرحوم کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے کے تیسرے دن ایک میچ کھیلا گیا۔میچ دیکھنے کیلئے سیکرٹری کلب میجر عادل سلطان ، پولو کے کھلاڑی اور فیملیز بھی موجود تھیں۔واحد کھیلے گئے میچ میں بی این پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ریجاس /شیخو کی ٹیم کو 6-5.5 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار

صائم عباس اور ابراہیم خلیل نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ریجاس /شیخو کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے تین، ممتاز عباس نیازی اور محب فیصل شہزاد نے ایک ایک گول سکور کیا۔آج بروز ہفتہ تین اہم میچز کھیلے جائیں گے۔دوپہر بارہ بجے ریجاس /شیخو کا مقابلہ ایف جی /دین سے ہوگا، سوا ایک بجے پی بی پولو کا مقابلہ ٹیم بلوچستان سے ہوگا جبکہ اڑھائی بجے بی این پولو کا میچ ماسٹر پینٹس سے ہوگا۔