نئی دہلی ۔3جنوری (اے پی پی):بھارت کے شہر اندور مٰن آلودہ پانی پینے سے 9افراد ہلاک اور 200 سے زائدافراد بیمار ہوگئے ہیں ۔ اردو نویز کے مطابق اندور کے چیف میڈیکل آفیسر مادھو پراساد حسنی نے بتایا کہ بھاگیرتھ پور کے علاقے کا پانی لیکیج کی وجہ سے آلودہ ہوا تھا اور ٹیسٹ کے دوران پائپ لائن میں بیکٹیریاز کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہےاموات میں اضافے کے خدشہ …
بھارت میں آلودہ پانی پینے سے 9افراد ہلاک، 200 بیمار ہو گئے

مزید خبریں
نئی دہلی ۔3جنوری (اے پی پی):بھارت کے شہر اندور مٰن آلودہ پانی پینے سے 9افراد ہلاک اور 200 سے زائدافراد بیمار ہوگئے ہیں ۔ اردو نویز کے مطابق اندور کے چیف میڈیکل آفیسر مادھو پراساد حسنی نے بتایا کہ بھاگیرتھ پور کے علاقے کا پانی لیکیج کی وجہ سے آلودہ ہوا تھا اور ٹیسٹ کے دوران پائپ لائن میں بیکٹیریاز کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہےاموات میں اضافے کے خدشہ بارے انہوں نے کہا کہ وہ اموات کی تعداد کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتے تاہم یہ ضرور ہے کہ اسی علاقے سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد کو ہسپتالوں میں لایا گیا ہے اور ان کا علاج چل رہا ہے۔
مادھو پراساد نے کہا کہ ایک اور ٹیسٹ کے لیے پانی کا سیمپل بھجوایا گیا تاہم ابھی اس کا فائنل رزلٹ آنا باقی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے سربراہ شرون ورما کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں ڈاکٹروں اور دوسرے عملے کی ٹیمز بھجوا دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر لوگوں کے علاوہ پانی کو بھی چیک کر رہی ہیں اور کلورین کی گولیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں جو پانی کی آلودگی ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مین پائپ لائن میں ایک ایسا مقام ملا ہے جہاں سے لیکج ہو رہی تھی اور ممکنہ طور پر وہیں سے پانی آلودہ ہوا۔ اب پوائنٹ کو ٹھیک کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹھ ہزار 571سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی ہے جن میں سے 338 افراد میں وبائی مرض سے متعلق علامات ملی ہیں لیکن وہ بہت معمولی نوعیت کی تھیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں واقع شہر اندور کو بھارت کا سب سے زیادہ صاف شہر قرار دیا گیا ہے اور گزشتہ آٹھ سال سے ملکی سطح پر ہونے والی صفائی کی درجہ بندی میں سر فہرست ہے۔








