11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں جاری

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیرِ اہتمام 11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2025-26 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ یہ سالانہ چیمپئن شپ مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے جو سینیٹر سلیم سیف اللہ خان (پیٹرن، پی ٹی ایف) کی والدہ تھیں۔سلیم سیف اللہ خان نے ہفتہ …

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے زیرِ اہتمام 11ویں بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ 2025-26 پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ یہ سالانہ چیمپئن شپ مرحومہ بیگم کلثوم سیف اللہ خان کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے جو سینیٹر سلیم سیف اللہ خان (پیٹرن، پی ٹی ایف) کی والدہ تھیں۔سلیم سیف اللہ خان نے ہفتہ کو پی ٹی ایف کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ضیاءالدین طفیل کے ہمراہ مختلف میچز دیکھے۔ انہوں نے ملک بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا اور چیمپئن شپ کے بہترین انتظامات پر پی ٹی ایف انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔

چیمپئن شپ کے تیسرے روز مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیاجہاں باصلاحیت جونیئر کھلاڑی نادر مرتضیٰ نے ساتویں سیڈ مدثر مرتضیٰ کو اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے شکست دے دی۔مینز سنگلز کےپہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں نادر مرزا نے مدثر مرتضیٰ کو 4-6، 3-6 سے شکست دی؛سمیع زیب نے حسن عثمانی کو 2-6، 3-6 سے ہرایا؛احتشام ہمایوں نے فیضان فیاض کو 0-6، 4-6 سے شکست دی۔شہریار انیس نے علی زین کو 1-6، 3-6 سے ہرایا۔حازق عاصم نے احمد بابر کو 2-7(ٹائی بریک)، 3-6 سے شکست دی جبکہ یوسف خلیل نے ثاقب حیات کو 1-6، 0-6 سے ہراکر دیا۔تمام فاتح کھلاڑیوں نے اگلے راؤنڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔

لیڈیز سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں آمنہ علی قیوم نے فجر فیاض کو 1-6، 0-6 سے شکست دی؛ماہین آفتاب قریشی نے شاندانہ رابعہ کو 0-6، 0-6 سے ہرایا؛شمزہ ناز دراب نے اقصیٰ اکرم کو 0-6، 0-6 سے شکست دی؛مہک کھوکھر نے عریم سلیمان کو 0-6، 1-6 سے ہرایا۔سوحی علی نے لبیکا دراب کو 1-6، 1-6 سے شکست دی جبکہ شیزا ساجد نے بسمال ضیاء کو 1-6، 6-7سے ہرایا۔بوائز انڈر 18 سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں حمزہ رومان، رازق سلطان، جمال شاہ، حسن عثمانی، محمد معاذ، حازق عاصم اور ثاقب علی نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

بوائز انڈر 14 سنگلز مقابلوں میں احد مصطفیٰ، میر عباس بھگت، بہروز میمون، محمد ابراہیم گل، عالیان علی اور زین رومان نے فتوحات حاصل کیں۔گرلز انڈر 14 سنگلز میچ میں ایمن ریحان نے ہانیہ خالد کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔