چھٹے علامہ اقبال پولو کپ میں ایف جی /دین، پی بی پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیموں نے اپنے میچز جیت لئے

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز میں صوفی حارث مرحوم کی یاد میں ماسٹر پینٹس کے تعاون سے منعقدہ چھٹے علامہ اقبال پولو کے چوتھے روز تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی دین، پی بی پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں صوفی حارث مرحوم کی یاد میں ماسٹر پینٹس کے تعاون سے منعقدہ چھٹے علامہ اقبال پولو کپ …

لاہور۔3جنوری (اے پی پی):جناح پولو فیلڈز میں صوفی حارث مرحوم کی یاد میں ماسٹر پینٹس کے تعاون سے منعقدہ چھٹے علامہ اقبال پولو کے چوتھے روز تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں ایف جی دین، پی بی پولو اور ماسٹر پینٹس کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں صوفی حارث مرحوم کی یاد میں ماسٹر پینٹس کے تعاون سے منعقدہ چھٹے علامہ اقبال پولو کپ زور و شور سے جاری ہے۔ میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر عادل سلطان راجہ (ر) اورماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹر صوفی محمد عامر، صوفی ہارون بن حارث اور دیگر بھی موجود تھے۔

پہلے میچ میں ایف جی /دین نے ریجاس/شیخو کی ٹیم کو 8-5 سے ہرا دیا۔ ایف جی /دین کی طرف سے راجہ میکائل سمیع نے پانچ، ثاقب خان خاکوانی نے دو اور فرہاد محمد شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ ریجاس /شیخو کی طرف سے محب فیصل شہزاد اور ممتاز عباس نیازی نے دو دو جبکہ راجہ سمیع اللہ نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں پی بی پولو نے زبردست مقابلے کے بعد ٹیم بلوچستان کو 7.5-7 گول سے ہرا دیا۔ پی بی کی طرف سے احمد علی ٹوانہ اور بلال حی نے تین تین لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس (ر) نے ایک گول سکور کیا۔

ٹیم بلوچستان کی طرف سے مارکوس ریولولا نے چار اور عمر اسجد ملہی نے تین گول سکور کیے۔ تیسرے میچ میں بی این پولو نے سڈن ڈیتھ میں پانچویں چکر میں زبردست مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس کی ٹیم کو 8-7 سے ہرا دیا۔ بی این پولو کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چھ اور ابراہیم خلیل نے دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے پانچ، چودھری فتح اور محمد علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔