لاہور۔3جنوری (اے پی پی):لیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،جس میں لیسکو بورڈ الیون اور لیسکو مینجمنٹ الیون کے درمیان ریلوے سٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران ظفر محمود، طاہر بشارت چیمہ اور زوئی خورشید خان،معصومہ عادل، ہما چیمہ،احمد سعید، عمران محمود،اولمپک چیمپئن ارشد ندیم معروف کرکٹر محمد عرفان اور ذوالفقار بابر بھی موجود تھے۔بورڈ …
لیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔3جنوری (اے پی پی):لیسکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کرکٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا،جس میں لیسکو بورڈ الیون اور لیسکو مینجمنٹ الیون کے درمیان ریلوے سٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا۔ترجمان کے مطابق اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران ظفر محمود، طاہر بشارت چیمہ اور زوئی خورشید خان،معصومہ عادل، ہما چیمہ،احمد سعید، عمران محمود،اولمپک چیمپئن ارشد ندیم معروف کرکٹر محمد عرفان اور ذوالفقار بابر بھی موجود تھے۔بورڈ الیون کی قیادت چیئرمین لیسکو بورڈ عامر ضیا نے کی، جبکہ مینجمنٹ الیون کی قیادت سی ای او انجینئر محمد رمضان بٹ نے سنبھالی۔مینجمنٹ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 75 رنز بنائے، جس میں سی ای او رمضان بٹ کی عمدہ بیٹنگ نمایاں رہی۔
بورڈ الیون نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جس میں احمد سعید نے 24 رنز بنائے اور عامر ضیا نے ناقابل شکست 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ چیف آئی ٹی عثمان جرال کو ان کی عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے کرکٹ فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ لیسکو مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پر قابل تعریف کام کیا ہے۔ چیئرمین لیسکو بورڈ عامر ضیا اور سی ای او انجینئر محمد رمضان بٹ نے میچ کے کامیاب انعقاد پر جی ایم ٹیکنیکل رائے اصغر کو مبارکباد دی۔اس موقع پر لیسکو مینجمنٹ نے نیشنل گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کیلئے ایک تنخواہ، سلور میڈلسٹ کیلئے پچاس فیصد اور برونز میڈلسٹ کو 25 فیصد بونس کا اعلان کیا۔








