صدر مملکت ممنون حسین سائنس وٹیکنالوجی بارے اسلامی تعاون تنظیم کی پہلی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آستانہ پہنچ گئے

آستانہ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کی پہلی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ہفتہ کو چارروزہ سرکاری دورے پر قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے۔دو روزہ سربراہ کانفرنس (آج)اتوارکو قزاخستان کے دارالحکومت میں شروع ہوگی۔ قزاخستان کے وزیر دفاع وایئر سپیس انڈسٹری بیبت اتم کولوف اور ڈپٹی میئر آستانہ امان شائف یرمک نے ایئر پورٹ پر صدر …

آستانہ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین سائنس وٹیکنالوجی سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کی پہلی سربراہ کانفرنس میں شرکت کی غرض سے ہفتہ کو چارروزہ سرکاری دورے پر قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ پہنچ گئے۔دو روزہ سربراہ کانفرنس (آج)اتوارکو قزاخستان کے دارالحکومت میں شروع ہوگی۔ قزاخستان کے وزیر دفاع وایئر سپیس انڈسٹری بیبت اتم کولوف اور ڈپٹی میئر آستانہ امان شائف یرمک نے ایئر پورٹ پر صدر مملکت اور خاتون اول کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔آستانہ میں پاکستان کے سفیر عبدالسالک اور سفارتخانے کے دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔روایتی کپڑوں میں ملبوس قزاخ بچی نے صدر مملکت کو پھول پیش کئے اور خصوصی گارڈ کے دستے نے سلامی دی۔کانفرنس کے موقع پر صدر مملکت کی قزاخستان کے وزیر اعظم اور ترکی و بنگلہ دیش کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی سربراہ کانفرنس ہے جس میں صحت، تعلیم، تحقیق، موسمیاتی تبدیلی، خلائی تحقیق اورترقی کیلئے اہم امور پر خصوصی طور پر غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply