یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے المہرہ کا کنٹرول سنبھال لیا

صنعا۔4جنوری (اے پی پی):یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے المہرہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ العربیہ کے مطابق ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انہوں نے المہرہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اس کے داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ کر رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے الغیضہ اور نشطون بندرگاہوں، موجودہ محل اور گورنری کے مرکزی …

صنعا۔4جنوری (اے پی پی):یمن کی ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے المہرہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ العربیہ کے مطابق ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ انہوں نے المہرہ کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اس کے داخلی و خارجی راستوں کو محفوظ کر رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے الغیضہ اور نشطون بندرگاہوں، موجودہ محل اور گورنری کے مرکزی جیل کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

حضرموت کے گورنر سالم الخنبشی نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ہوم لینڈ شیلڈ فورسز نے یمن کے صوبہ حضرموت میں پیش قدمی کی اور وادی میں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیئون شہر کو تحویل میں لے کر محفوظ کر لیا گیا ہے اور رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے معمولات زندگی شروع کر سکتے ہیں جبکہ ایک دن پہلے انہیں اپنے گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی تھی۔

مزید خبریں