وینزویلا پر امریکی فضائی حملوں میں 40 افراد ہلاک

واشنگٹن۔4جنوری (اے پی پی):وینزویلا پر امریکی فضائی حملوں میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہو گئے جن میں عام شہری اور سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ شنہوا کے مطابق دی نیویارک ٹائمز نے وینزویلا کے حکومتی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ہفتے کے روز امریکا کے فضائی حملوں میں وینزویلا میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے جن میں عام شہری اور مسلح افواج کے …

واشنگٹن۔4جنوری (اے پی پی):وینزویلا پر امریکی فضائی حملوں میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہو گئے جن میں عام شہری اور سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ شنہوا کے مطابق دی نیویارک ٹائمز نے وینزویلا کے حکومتی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ہفتے کے روز امریکا کے فضائی حملوں میں وینزویلا میں کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے جن میں عام شہری اور مسلح افواج کے اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ بڑے پیمانے کا حملہ علی الصبح اس وقت کیا گیا جب امریکی افواج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی۔نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس نے ویڈیو فوٹیج کی تصدیق کی ہے جس میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کے لا کارلوٹا ایئرپورٹ کے قریب شدید دھواں اور مسلسل دھماکے دیکھے جا سکتے ہیں۔دارالحکومت کے مغرب میں واقع شہر کاتیا لا مار میں ایک فضائی حملہ تین منزلہ رہائشی عمارت پر کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت کی بیرونی دیواریں منہدم ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں کم از کم ایک بزرگ خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔متعدد امریکی میڈیا اداروں نے وینزویلا حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کراکس کے علاوہ کیریبین ساحلی ریاستوں میرانڈا، اراگوا اور لا گوایرا میں فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسے رودریگز نے اس سے قبل کہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں شہری اور فوجی اہلکار دونوں شامل ہیں تاہم انہوں نے حتمی تعداد نہیں بتائی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ مادورو کو گرفتار کرنے کی کارروائی کے دوران کچھ امریکی اہلکار زخمی ہوئے تاہم کوئی امریکی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایک امریکی فوجی طیارے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

 

مزید خبریں