بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ 4 سے 7 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں،یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ …
جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

مزید خبریں
بیجنگ۔4جنوری (اے پی پی):جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر اتوار کو خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچ گئے۔ سی جی ٹی این کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ 4 سے 7 جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں،یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ چین ہے۔
واضح رہے کہ یہ 6 سال میں جنوبی کوریا کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ چین ہے۔دورہ چین سے قبل لی جے میونگ نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر ایک بار پھر زور دیا کہ جنوبی کوریا ہمیشہ کی طرح ایک چین کے اصول کا احترام کرتا ہےاور تائیوان کے معاملے پر ایک چین کے موقف پر قائم ہے۔
لی جے میونگ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنما بیجنگ میں بات چیت کریں گے۔ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں یہ دورہ چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔








