صدر مملکت ممنون حسین اور قزاخستان کے وزیر اعظم باقی جان سگین تائف کے درمیان ملاقات دونوںملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے دفاع،توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق آستانہ ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور قزاخستان نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے دفاع،توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کر لیا۔یہ اتافق رائے ہفتہ کو …
صدر مملکت ممنون حسین اور قزاخستان کے وزیر اعظم باقی جان سگین تائف کے درمیان ملاقات
صدر مملکت ممنون حسین اور قزاخستان کے وزیر اعظم باقی جان سگین تائف کے درمیان ملاقات
دونوںملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے دفاع،توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق
آستانہ ۔ 9 ستمبر (اے پی پی) پاکستان اور قزاخستان نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے دفاع،توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر اتفاق کر لیا۔یہ اتافق رائے ہفتہ کو آستانہ میں صدر مملکت ممنون حسین اور قزاخستان کے وزیر اعظم باقی جان سگین تائف کے درمیان ون۔آن۔ون ملاقات کے دوران پایا گیا۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ تعلقات کو کثیرالجہتی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے،ویزا پالیسی میں نرمی اور دو طرفہ تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت کے معاملے پر اصولی موقف پر قزاخستان کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے تیل و گیس کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ پاکستانی کمپنیاں متعلقہ سیکٹرز میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں اضافے کیلئے فضائی اور سڑک کے ذریعے رابطوں کے قیام پر زور دیا۔ ممنون حسین نے کہا کہ علاقائی اقتصادی استحکام کیلئے پاکستان،چین،قزاخستان اور پاکستان پر مشتمل چار ملکی فریم ورک کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کی 25ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان صنعت،تجارت،ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میںاعلی سطح پر تبادلوں کی تجویز پیش کی ۔انہوں نے بنکنگ،انفراسٹرکچر،کنسٹرکشن،فوڈ پروسیسنگ،توانائی،سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کی بھی تجویز پیش کی۔قزاخستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ایس سی او کی مکمل رکنیت کے بعد خطے میں پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئیگی۔انہوں نے یو این سلامتی کونسل کی غیر مسقل رکنیت کیلئے قزاخستان کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔









