ریاض ۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی ’’آرامکو ‘‘نے جنوری 2026 میں ہائی پرفارمنس گاڑیوں کے لیے پٹرول 98 لانچ کرنے کا اعلان کردیا،پہلے مرحلے میں ریاض، دمام اور جدہ کے علاوہ ان شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں کے پٹرول پمپس پر پٹرول 98 فراہم کیا جائے گا۔سعودی خبررساں ادارے ’’ ایس پی اے ‘‘کے مطابق آرامکو نے کہا ہے کہ پٹرول 98 سپورٹس گاڑیوں کے لیے …
سعودی عرب ،آرامکو کا رواں ماہ ہائی پرفارمنس گاڑیوں کے لیے پٹرول 98 لانچ کرنے کا اعلان

مزید خبریں
ریاض ۔5جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی ’’آرامکو ‘‘نے جنوری 2026 میں ہائی پرفارمنس گاڑیوں کے لیے پٹرول 98 لانچ کرنے کا اعلان کردیا،پہلے مرحلے میں ریاض، دمام اور جدہ کے علاوہ ان شہروں کو جوڑنے والی شاہراہوں کے پٹرول پمپس پر پٹرول 98 فراہم کیا جائے گا۔سعودی خبررساں ادارے ’’ ایس پی اے ‘‘کے مطابق آرامکو نے کہا ہے کہ پٹرول 98 سپورٹس گاڑیوں کے لیے مثالی ہے اوراس نوعیت کی بیشتر گاڑیاں شہروں میں موجود ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طلب میں اضافے کے جائزے کے بعد پٹرول 98 کی دستیابی دیگر علاقوں تک بھی بڑھائی جائے گی،یہ سپورٹس گاڑیوں کے ساتھ ہائی پرفارمنس انجنوں کی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔ نئے پٹرول کی قیمت کمپنی کی ویب سائٹ پر مقامی مارکیٹ میں لانچ کے وقت ریٹیل فیول سیلز سیکشن میں دیکھی جا سکے گی، علاوہ ازیں اس کی قیمت کا جائزہ بھی وقتاً فوقتاً کیا جاتا رہے گا۔








