بڑے اور اہم ممالک کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری میں قیادت کرنی چاہیے، چینی صدر

بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):چینی صدر نے کہا ہے کہ بڑے اور اہم ممالک کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری میں قیادت کرنی چاہیے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تمام ممالک کو دوسرے ممالک کے عوام کی طرف سے اپنی ترقی کے لئے اپنی مرضی سے …

بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):چینی صدر نے کہا ہے کہ بڑے اور اہم ممالک کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری میں قیادت کرنی چاہیے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ تمام ممالک کو دوسرے ممالک کے عوام کی طرف سے اپنی ترقی کے لئے اپنی مرضی سے منتخب کردہ راستوں کا احترام کرنا چاہیے اور بین الاقوامی قانون کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور سے بڑے اور اہم ممالک کو اس حوالہ سے قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ تبدیلیوں اور افراتفری سے بھری دنیا میں یکطرفہ اقدامات اور غنڈہ گردی بین الاقوامی نظام کو بری طرح نقصان پہنچا رہی ہے۔

مزید خبریں