وینزویلا میں امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون اور خودمختاری کی خلاف ورزی ہے ، شمالی کوریا

پیانگ یانگ۔5جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ تاس کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا وینزویلا میں امریکا کی جارحانہ کارروائیوں کو وینزویلا کی خودمختاری، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی سمجھتاہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی تازہ فوجی کارروائی اس کی غنڈہ گردی اور وحشیانہ فطرت کی عکاس …

پیانگ یانگ۔5جنوری (اے پی پی):شمالی کوریا نے وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی کی مذمت کی ہے۔ تاس کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا وینزویلا میں امریکا کی جارحانہ کارروائیوں کو وینزویلا کی خودمختاری، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی سمجھتاہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی تازہ فوجی کارروائی اس کی غنڈہ گردی اور وحشیانہ فطرت کی عکاس ہے۔ وزارت نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقائی استحکام اور بین الاقوامی تعلقات کے لئے امریکی فوجی مداخلت کے سنگین نتائج کو تسلیم کریں اور امریکا کی جانب سے خودمختاری کی منظم خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج اور مذمت کریں۔

مزید خبریں