وفاقی وزیر سردار محمد یوسف حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے حج کے موقع پر حاجیوں کے لئے کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش بہترین انتظامات کئے گئے، سردار محمد یوسف اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف حج کی سعادت حاصل کرنے و حج انتظامات کی نگرانی کرنے کے بعد اتوار کو وطن …
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
حج کے موقع پر حاجیوں کے لئے کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش بہترین انتظامات کئے گئے، سردار محمد یوسف
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف حج کی سعادت حاصل کرنے و حج انتظامات کی نگرانی کرنے کے بعد اتوار کو وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ مسلسل پانچواں کامیاب حج آپریشن تھا ، حج کے موقع پر حاجیوں کے لئے کھانے، ٹرانسپورٹ اور رہائش بہترین انتظامات کئے گئے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور وزارت کی جامع حکمت عملی کے تحت حاجیوں کی مانیٹرنگ اور انکی رہنمائی کے لئے انتظامات مثالی رہے۔









