برطانیہ، دن کے اوقات میں جنک فوڈ کے ٹی وی اور آن لائن اشتہارات پر پابندی کا آغاز

لندن۔5جنوری (اے پی پی):برطانیہ میں دن کے اوقات میں جنک فوڈ کے ٹی وی اور آن لائن اشتہارات پر پابندی کا آغاز ہو گیا۔ اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے پیر کو نئے ضوابط نافذ کر دیے گئے جن کے تحت دن کے اوقات میں نام نہاد جنک فوڈز کے ٹی وی اور آن لائن اشتہارات پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ برطانوی حکومت کے مطابق یہ بچوں …

لندن۔5جنوری (اے پی پی):برطانیہ میں دن کے اوقات میں جنک فوڈ کے ٹی وی اور آن لائن اشتہارات پر پابندی کا آغاز ہو گیا۔ اے ایف پی کے مطابق اس حوالے سے پیر کو نئے ضوابط نافذ کر دیے گئے جن کے تحت دن کے اوقات میں نام نہاد جنک فوڈز کے ٹی وی اور آن لائن اشتہارات پر پابندی لگائی گئی ہے ۔ برطانوی حکومت کے مطابق یہ بچوں میں موٹاپے کے رجحان میں تیزی سے اضافے کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر ایک اہم اقدام ہے۔برطانوی وزارت صحت کے مطابق اشتہارات پر پابندی میں چکنائی، نمک یا چینی کی زیادہ مقدار والی مصنوعات کے اشتہارات کو نشانہ بنایا گیا ہے ، اس سے ہر سال بچوں کی خوراک سے 7.2 بلین کیلوریز کم ہونے کی توقع ہے۔

برطانوی وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ رات 9 بجے واٹرشیڈ سے پہلے اور کسی بھی وقت آن لائن نشر ہونے والے اشتہارات پر پابندی سے موٹاپے کا شکار بچوں کی تعداد میں 20,000 تک کمی اور محکمہ صحت کے اخراجات میں تقریباً 2 ارب پائونڈ کی بچت ہوگی۔ اس اقدام کا اعلان سب سے پہلے دسمبر 2024 میں کیا گیا تھا ۔نئے ضوابط میں مقامی حکام کو سکولوں کے باہر قائم فاسٹ فوڈ کی دکانوں کو بند کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔حکومت کا استدلال ہے کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اشتہارات بچوں کے کھانے پینے کی ترجیحات کو تشکیل پر اثرانداز اور موٹاپے اور متعلقہ بیماریوں کے خطرات میں اضافہ کرتے ہیں۔برطانوی حکومت کے مطابق ملک میں پرائمری سکول کی تعلیم شروع کرنے والے بچے جن کی عمر عموماً پانچ سال ہوتی ہے وزن میں اضافے یا موٹاپے کا شکار ہیں، جب وہ 11 سال کی عمر کے سیکنڈری سکولوں میں پہنچتے ہیں تو ان کا تناسب ایک تہائی سے بڑھ جاتا ہے۔ حکام کے مطابق، دانتوں کی خرابی برطانوی ہسپتالوں میں چھوٹے بچوں کے داخلے کی سب سے بڑی وجہ ہے جن کی عمریں عام طور پر پانچ سے نو سال ہیں۔

وزیر صحت ایشلے ڈالٹن نے ایک بیان میں کہا رات 9 بجے سے پہلے جنک فوڈ کے اشتہارات اور آن لائن ادا شدہ اشتہارات پر پابندی لگا کر ہم غیر صحت بخش کھانے کی ضرورت سے زیادہ نمائش کو دور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اس حکمت عملی کا حصہ ہے کہ ریاست کی مالی اعانت سے چلنے والی نیشنل ہیلتھ سروس بیماری کی روک تھام کے ساتھ ساتھ علاج پر بھی توجہ دے تاکہ لوگ صحت مند زندگی گزار سکیں۔ اوبیسٹی ہیلتھ الائنس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین جینر نے کہا کہ یہ بچوں کو غیر صحت بخش کھانے پینے کے اشتہارات سے بہتر تحفظ فراہم کرنے کی جانب ایک خوش آئند اور طویل انتظار کا قدم ہے ،جو ان کی صحت اور تندرستی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔چیریٹی ڈایا ببیٹیز یوکے نے بھی اشتہارات پر پابندی کا خیرمقدم کیا اس کی چیف ایگزیکٹو، کولٹی مارشل نے کہا ملک میں نوجوانوں میں ٹائپ 2 ذیابیطس بڑھ رہی ہے جس کے لیے موٹاپا بڑا خطرہ ہےاور یہ حالت نوجوانوں میں زیادہ سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے ، انہیں گردے کی خرابی اور دل کی بیماری جیسی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

مزید خبریں