بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 3 تا 5 جنوری 2026ء چین کے کامیاب دورے کے بعد بیجنگ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ 2026ء میں پہلے وزیر خارجہ تھے جنہیں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کے لیے مدعو کیا۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیر اعظم و …
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس روانہ

مزید خبریں
بیجنگ۔5جنوری (اے پی پی):نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 3 تا 5 جنوری 2026ء چین کے کامیاب دورے کے بعد بیجنگ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے۔نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ 2026ء میں پہلے وزیر خارجہ تھے جنہیں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کے لیے مدعو کیا۔
پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ مل کر ساتویں پاکستان۔چین سٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم ڈنگ شیوے شیانگ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو ہائی شنگ، چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین چن شیاوڈونگ اور چائنا من میٹلز کارپوریشن کے نائب صدر شو جی چنگ سے بھی ملاقاتیں کیں۔اس دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں یادگاری تقریبات کا باضابطہ آغاز بھی کیا گیا۔








