اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف پیر کو بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن گئے جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کی ناظم الامور سے خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ وزیر اعظم آفس …
وزیر اعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیش ہائی کمیشن آمد، بنگلہ دیشی ناظم الامور سے خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف پیر کو بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن گئے جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کی ناظم الامور سے خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنا تعزیتی بیان تحریر کیا جس میں انہوں نے بیگم خالدہ ضیاء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں ایک صاحب بصیرت رہنما اور نامور سیاسی شخصیت قرار دیا جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔
بیگم خالدہ ضیاء کو پاکستان اور اس کے عوام کی مخلص دوست و خیر خواہ کے طور پر یاد کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے لازوال اور متاثر کن میراث چھوڑی ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے وزیراعظم نے بیگم خالدہ ضیاء کے اہل خانہ، ان کی پارٹی کے کارکنان اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔








