بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا ہے،وزیر اعلیٰ مریم نواز

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے،حق خودارادیت انسانی وقار کا ایک اہم جزو ہے،حق خودارادیت کی قرار داد سے انحراف انسانی آزادی، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدوں کی نفی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کشمیری عوام …

لاہور۔5جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے،حق خودارادیت انسانی وقار کا ایک اہم جزو ہے،حق خودارادیت کی قرار داد سے انحراف انسانی آزادی، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاہدوں کی نفی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کشمیری عوام کے یوم حق خود ارادیت پراپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 5 جنوری 1949 کو اقوام متحدہ کی قرارداد جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کی ضمانت دیتی ہے۔77 برس سے کشمیری حق خودارادیت کا وعدہ ایفا ہونے کے انتظار میں ہیں، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرکے کشمیریوں کے تشخص کو مجروح کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کا سب سے بڑا ملٹری زون بنا دیا ہے۔بھارت کو جان لینا چاہیئے کہ کوئی بھی دیوار آزادی کی خواہش کو روک نہیں سکتی، آزادی کشمیریوں کا حق ہے،انشا اللہ کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔