اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سال 2025 میں آئی جی اسلام آباد اور سینئر پولیس افسران نے 1,570سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا،کھلی کچہریوں سے ایک لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے، اسلام آباد پولیس شکایات سیل پر 19ہزارسے زائد موصول شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی گئیں،کھلی کچہریوں سے شہریوں کو فوری اور براہِ راست ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی گئی،اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے مسائل …
سال 2025 میں آئی جی اسلام آباد اور سینئر پولیس افسران نے 1,570سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):سال 2025 میں آئی جی اسلام آباد اور سینئر پولیس افسران نے 1,570سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا،کھلی کچہریوں سے ایک لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے، اسلام آباد پولیس شکایات سیل پر 19ہزارسے زائد موصول شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی گئیں،کھلی کچہریوں سے شہریوں کو فوری اور براہِ راست ریلیف کی فراہمی ممکن بنائی گئی،اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر حل ہے،کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام دوست پولیسنگ اور شفاف نظام کے قیام کی جانب مو ثر قدم ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے فوری اور براہِ راست حل کے لئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کو موثر انداز میں جاری رکھا۔ سال 2025 کے دوران آئی جی اسلام آباد اور سینئر پولیس افسران کی نے 1,570 سے زائد کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جن کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے۔ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد شہریوں کو سینئر پولیس افسران تک براہِ راست رسائی دینا، ان کی شکایات کو سننا اور میرٹ پر بروقت حل یقینی بنانا تھا۔
سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں منعقدہ کھلی اور ای کچہریوں کے دوران ایک ہزار 123 سے زائد شہریوں اور پولیس افسران نے آئی جی اسلام آباد کے سامنے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ آئی جی اسلام آباد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایک ہزار 29 کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا جبکہ 94 درخواستیں تاحال زیرِ غور ہیں جن پر مقررہ ٹائم فریم میں کارروائی جاری ہے۔مزید برآں اسلام آباد پولیس شکایات سیل پر موصول ہونے والی 19 ہزار سے زائد شکایات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا جس سے شہریوں کے اسلام آباد پولیس پر اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا۔ آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کھلی کچہریاں اسی عزم کی عملی مثال ہیں۔
آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے دفاتر، تھانہ جات، مساجد اور مختلف عوامی مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا ،جہاں شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے گئے اور مقررہ وقت کے اندر حل کو یقینی بنایا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے اس کی رپورٹ سنٹرل پولیس آفس ارسال کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا انعقاد عوام دوست پولیسنگ، شفاف نظام کے قیام اور محکمانہ احتساب کی جانب ایک مو ثر قدم ہے۔ ان کچہریوں کے ذریعے نہ صرف شہریوں کو فوری ریلیف فراہم ہو رہا ہے بلکہ ماتحت افسران کی کارکردگی کی نگرانی، پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد سازی، شکایات کے بروقت ازالے اور جرائم کی روک تھام میں بھی نمایاں مدد مل رہی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی سہولت اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لئے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ،جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس ایک ذمہ دار، عوام دوست اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ادارے کے طور پر اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا رہی ہے۔








