اسلام آباد پولیس کا گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن،دو افغانیوں سمیت 19 مشکوک افراد جانچ پڑتال کیلئے تھانہ منتقل

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے تھانہ سمبل ،تھانہ سہالہ اور تھانہ شہزاد ٹائو ن کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 217 افراد،134 گھروں،32 دکانوں،94 موٹر سائیکلوں اور 21 گا ڑیوں کو چیک کیا جبکہ دو افغانیوں سمیت 19 مشکوک افراد اور 11 موٹر سائیکل جانچ پڑتال کیلئے تھانہ منتقل کئے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید …

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے تھانہ سمبل ،تھانہ سہالہ اور تھانہ شہزاد ٹائو ن کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کے دوران 217 افراد،134 گھروں،32 دکانوں،94 موٹر سائیکلوں اور 21 گا ڑیوں کو چیک کیا جبکہ دو افغانیوں سمیت 19 مشکوک افراد اور 11 موٹر سائیکل جانچ پڑتال کیلئے تھانہ منتقل کئے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی تھانہ سمبل ،تھانہ سہالہ اور تھانہ شہزاد ٹائون کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 217 افراد،134 گھروں،32 دکانوں،94 موٹر سائیکلوں اور 21 گا ڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ دو افغانیوں سمیت 19 مشکوک افراد اور 11 موٹر سائیکل جانچ پڑتال کیلئے تھانہ منتقل کئے گئے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضانے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جا رہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار-15‘‘ پر فوری اطلاع دیں۔